مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
کوئی آدمی اپنے بھائی کی طرف ہتھیار سے اشارہ نہ کرے۔
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو جو کہ مسجد کے قریب تیر بانٹتا تھا، یہ حکم دیا کہ جب تیر لے کر نکلے تو ان کی پیکان (یعنی نوک والی طرف) تھام لیا کرے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1816]
Mukhtasar Sahih Muslim Hadith 1816 in Urdu