مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
ظلم کرنا حرام ہے اور استغفار اور توبہ کرنے کا حکم۔
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ظلم سے بچو، کیونکہ ظلم قیامت کے دن اندھیرے ہیں (ظلم کو قیامت کے دن بوجہ تاریکی اور اندھیرے کے راہ نہ ملے گی) اور تم بخیلی سے بچو، کیونکہ بخیلی نے تم سے پہلے لوگوں کو تباہ کیا۔ بخیلی کی وجہ سے (مال کی طمع) انہوں نے خون کئے اور حرام کو حلال کیا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1829]
Mukhtasar Sahih Muslim Hadith 1829 in Urdu