مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
رات اور دن کے گنہگار کی توبہ کی قبولیت۔
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ عزوجل اپنا ہاتھ رات کو پھیلاتا ہے تاکہ دن کا گنہگار توبہ کر لے اور دن کو ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ رات کا گنہگار توبہ کر لے، یہاں تک کہ آفتاب مغرب کی طرف سے نکلے۔ (یعنی اس کے بعد توبہ نہیں)۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1921]
Mukhtasar Sahih Muslim Hadith 1921 in Urdu