مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
ابن صیاد کے قصہ کے بارے میں۔
محمد بن منکدر سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو (اس پر) قسم کھاتے ہوئے دیکھا کہ ابن صائد دجال ہے۔ میں نے کہا کہ تم اللہ کی قسم کھاتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اس بات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے قسم کھاتے ہوئے سنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا انکار نہ کیا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 2043]
Mukhtasar Sahih Muslim Hadith 2043 in Urdu