مختصر صحيح مسلم کل احادیث 2179 :حدیث نمبر

مختصر صحيح مسلم
نماز کے مسائل
33. افضل عمل نماز کو وقت پر ادا کرنا ہے۔
حدیث نمبر: 227
Save to word مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سا کام افضل ہے؟ (یعنی ثواب میں سب سے بڑھ کر ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نماز اپنے وقت پر پڑھنا۔ میں نے کہا کہ پھر کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ماں باپ سے نیکی کرنا (یعنی ان کو خوش اور راضی رکھنا اور ان کے ساتھ احسان کرنا اور ان کے دوستوں کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرنا) میں نے کہا کہ پھر کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رعایت کر کے زیادہ پوچھنا چھوڑ دیا (تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بار نہ گزرے)۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.