مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
جب نماز میں اونگھ آنے لگے تو سو جائے۔
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کو نماز میں اونگھ آ جائے تو چاہئے کہ سو رہے یہاں تک کہ اس کی نیند جاتی رہے۔ اس لئے کہ جب تم میں سے کوئی اونگھنے لگتا ہے تو گمان ہے کہ وہ مغفرت مانگنے کا ارادہ کرے اور اپنی جان کو گالیاں دینے لگے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 386]
Mukhtasar Sahih Muslim Hadith 386 in Urdu