مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
بیشک بلال (رضی اللہ عنہ) رات کو اذان دیتے ہیں، پس تم کھاؤ اور پیو۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دو مؤذن تھے۔ ایک سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اور دوسرے سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ جو کہ نابینا تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بلال رات کو اذان دیتے ہیں، پس تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ ابن ام مکتوم اذان دیں۔ راوی نے کہا کہ ان دونوں کی اذان میں کچھ (زیادہ) دیر نہ ہوتی تھی اتنا ہی وقت تھا کہ یہ اترے اور وہ چڑھے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 584]
Mukhtasar Sahih Muslim Hadith 584 in Urdu