مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
سوار ہو کر طواف کرنا۔
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع میں اپنی اونٹنی پر بیت اللہ کا طواف کیا اور حجراسود کو اپنی چھڑی سے چھوتے تھے۔ (سوار اس لئے ہوئے) تاکہ لوگ آپ کو دیکھیں اور آپ اونچے ہو جائیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسائل پوچھیں، اس لئے کہ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت گھیرا ہوا تھا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 699]
Mukhtasar Sahih Muslim Hadith 699 in Urdu