مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
اللہ کی توحید کا اقرار کرنے والوں کا جہنم سے نکلنا۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دوزخ سے چار آدمی نکالے جائیں گے اور اللہ تبارک وتعالیٰ کے سامنے کئے جائیں گے۔ ان میں سے ایک جہنم کی طرف دیکھ کر کہے گا کہ اے میرے مالک! جب تو نے مجھے اس (جہنم) سے نجات دی ہے، تو اب پھر اس میں مت لے جانا۔ اللہ تعالیٰ اس کو جہنم سے نجات دیدے گا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 91]
Mukhtasar Sahih Muslim Hadith 91 in Urdu