🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
جس نے اپنی ساری اولاد میں سے ایک کو کچھ عطیہ دیا۔
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میرے والد رضی اللہ عنہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اٹھا کر لے گئے اور کہا کہ یا رسول اللہ! گواہ رہئیے کہ میں نے (اپنے بیٹے) نعمان کو فلاں فلاں چیز اپنے مال میں سے ہبہ کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا سب بیٹوں کو تو نے ایسا ہی دیا ہے جیسا نعمان کو دیا ہے؟ میرے والد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تو مجھ کو گواہ نہ کر اور کسی کو کر لے۔ اس کے بعد فرمایا کہ کیا تجھے یہ بات اچھی لگتی ہے کہ سب تیرے ساتھ نیکی کرنے میں برابر ہوں؟ میرے والد نے کہا کہ ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تو ایسا مت کر (یعنی ایک کو دے اور باقی کو نہ دے)۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 991]


Mukhtasar Sahih Muslim Hadith 991 in Urdu