الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. (أحاديث في الجنايات)
(جنایات کے متعلق احادیث)
حدیث نمبر: 1001
وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده رضي الله عنهما أن رجلا طعن رجلا بقرن في ركبته فجاء إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: أقدني فقال: «حتى تبرأ» ثم جاء إليه فقال: أقدني، فأقاده، ثم جاء إليه فقال: يا رسول الله عرجت فقال: «قد نهيتك فعصيتني فأبعدك الله وبطل عرجك» ثم نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أن يقتص من جرح حتى يبرأ صاحبه. رواه أحمد والدارقطني وأعل بالإرسال.
سیدنا عمرو بن شعیب رحمہ اللہ نے اپنے والد اور انہوں نے اپنے دادا سے روایت کیا ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کے گھٹنے میں سینگ چبھو دیا تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا مجھے اس سے قصاص لے کر دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” زخم مندمل ہونے کے بعد آنا۔“ وہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا مجھے قصاص دلوائیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قصاص دلوایا اس کے بعد پھر آیا اور کہنے لگا اے اللہ کے رسول! میں لنگڑا ہو گیا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” میں نے تجھے منع کیا تھا لیکن تو نے میری بات نہ مانی۔ اللہ تعالیٰ نے تجھے دور کر دیا اور تیرے لنگڑے پن کو باطل کر دیا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ” زخموں کا قصاص اس وقت تک لینا ممنوع ہے کہ جب تک زخمی آدمی صحت مند و تندرست نہ ہو جائے۔“ اس روایت کو احمد اور دارقطنی نے روایت کیا ہے اور اسے مرسل ہونے کی وجہ سے معلول کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1001]
«وَعَنْ» اور سے – «عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ» عمرو بن شعیب – «عَنْ أَبِيهِ» اپنے والد سے – «عَنْ جَدِّهِ» وہ اپنے دادا سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «رَجُلًا» ایک آدمی نے – «طَعَنَ» زخمی کیا (گھونپا) – «رَجُلًا» ایک آدمی کو – «بِقَرْنٍ» سینگ سے – «فِي رُكْبَتِهِ» اس کے گھٹنے میں – «فَجَاءَ» تو وہ آیا – «إِلَى النَّبِيِّ» نبی کے پاس – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَقَالَ» اور کہا: – «أَقِدْنِي» مجھے قصاص دلوائیے – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «حَتَّى تَبْرَأَ» یہاں تک کہ تم ٹھیک ہو جاؤ – «ثُمَّ جَاءَ إِلَيْهِ» پھر وہ آپ کے پاس آیا – «فَقَالَ» اور کہا: – «أَقِدْنِي» مجھے قصاص دلوائیے – «فَأَقَادَهُ» تو آپ نے اسے قصاص دلوا دیا – «ثُمَّ جَاءَ إِلَيْهِ» پھر وہ آپ کے پاس آیا – «فَقَالَ» اور کہا: – «يَا رَسُولَ اللَّهِ» اے اللہ کے رسول! – «عَرِجْتُ» میں لنگڑا ہو گیا – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «قَدْ نَهَيْتُكَ» میں نے تمہیں منع کیا تھا – «فَعَصَيْتَنِي» مگر تم نے میری نافرمانی کی – «فَأَبْعَدَكَ اللَّهُ» تو اللہ تمہیں دور کرے – «وَبَطَلَ» اور باطل (رائیگاں) ہو گیا – «عَرَجُكَ» تمہارا لنگڑا پن – «ثُمَّ نَهَى» پھر منع فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَنْ يُقْتَصَّ» کہ قصاص لیا جائے – «مِنْ جُرْحٍ» کسی زخم کا – «حَتَّى يَبْرَأَ» یہاں تک کہ ٹھیک ہو جائے – «صَاحِبُهُ» زخم والا۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد – «وَالدَّارَقُطْنِيُّ» اور دارقطنی نے – «وَأُعِلَّ» اور اسے معلول قرار دیا گیا – «بِالْإِرْسَالِ» مرسل ہونے کی وجہ سے۔
اور عمرو بن شعیب اپنے والد سے، وہ اپنے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے ایک آدمی کے گھٹنے میں سینگ گھونپ دیا، تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: مجھے قصاص دلوائیے۔ آپ نے فرمایا: ”(صبر کرو) یہاں تک کہ تم ٹھیک ہو جاؤ۔“ پھر وہ آپ کے پاس آیا اور کہا: مجھے قصاص دلوائیے، تو آپ نے اسے قصاص دلوا دیا۔ پھر وہ آپ کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں لنگڑا ہو گیا ہوں۔ آپ نے فرمایا: ”میں نے تمہیں منع کیا تھا مگر تم نے میری نافرمانی کی، تو اللہ تمہیں (اپنی رحمت سے) دور کرے، اور تمہارا لنگڑا پن رائیگاں گیا۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرما دیا کہ کسی زخم کا قصاص لیا جائے جب تک زخمی ٹھیک نہ ہو جائے۔ اسے احمد اور دارقطنی نے روایت کیا ہے اور اسے مرسل ہونے کی علت سے معلول قرار دیا گیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1001]

تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد:2 /217، والدارقطني: 3 /88، ابن جريج مدلس وعنعن.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥الدارقطني | إن كان كتاب العلل الموجود قد أملاه الدارقطني من حفظه، فهذا أمر عظيم، يقضى به أنه أحفظ أهل الدنيا، وهنا يخضع للدارقطني ولسعة حفظه الجامع لقوة الحافظة، ولقوة الفهم والمعرفة، وإن شئت أن تبين براعة هذا الإمام الفرد فطالع العلل له، فإنك تندهش ويطول تعجبك، ومرة | |
👤←👥أحمد بن حنبل أحمد بن حنبل ← الدارقطني | ثقة حافظ فقيه حجة | |
👤←👥عمرو بن شعيب عمرو بن شعيب ← أحمد بن حنبل | صدوق |
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1001 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1001
تخریج:
«أخرجه أحمد:2 /217، والدارقطني: 3 /88، ابن جريج مدلس وعنعن.» تشریح:
1. اس حدیث کی رو سے زخموں کی دیت اس وقت لی جانی چاہیے جب زخم مندمل ہو جائیں اور زخمی صحت یاب ہو جائے۔
جمہور ائمہ رحمہم اللہ کے نزدیک یہ انتظار کرنا واجب ہے اور امام شافعی رحمہ اللہ اسے مستحب کہتے ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ عین ممکن ہے زخم خراب صورت اختیار کر لے اور اسی بنا پر وہ عضو ضائع ہو جائے جبکہ ان دونوں صورتوں میں دیت الگ الگ ہے۔
2. مذکورہ بالا واقعہ میں اس آدمی نے بے صبری اور عجلت سے کام لیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت پر عمل نہ کیا تو اسے صرف پانچ اونٹ ملے‘ حالانکہ جب وہ زخم کی خرابی کی وجہ سے لنگڑا ہوگیا تھا تو اس وقت وہ پچاس اونٹوں کا مستحق تھا۔
بے صبری ‘ عجلت پسندی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان پر عدم توجہ کے نتیجے میں اسے صرف پانچ اونٹوں پر اکتفا کرنا پڑا۔
3. مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تاہم معناً صحیح ہے کیونکہ دیگر روایات سے بھی مسئلۂ مذکورہ کی تائید ہوتی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد: (۱۱ /۶۰۷‘ ۶۰۸)
«أخرجه أحمد:2 /217، والدارقطني: 3 /88، ابن جريج مدلس وعنعن.»

[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1001]
Bulughul Maram Hadith 1001 in Urdu
أحمد بن حنبل ← الدارقطني