الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب قتال أهل البغي
باغی لوگوں سے جنگ و قتال کرنا
حدیث نمبر: 1023
وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «من خرج عن الطاعة وفارق الجماعة ومات فميتته ميتة جاهلية» . أخرجه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” جس کسی نے امام کی اطاعت سے خروج کیا اور مسلمانوں کی جماعت سے جدا ہو گیا اور اسی حالت میں مر گیا تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہو گی۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 1023]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «عَنِ النَّبِيِّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» (آپ نے) فرمایا: – «مَنْ خَرَجَ» جو نکل گیا – «عَنِ الطَّاعَةِ» اطاعت سے – «وَفَارَقَ» اور جدا ہو گیا – «الْجَمَاعَةَ» جماعت سے – «وَمَاتَ» اور مر گیا – «فَمِيتَتُهُ» تو اس کی موت – «مِيتَةٌ جَاهِلِيَّةٌ» جاہلیت کی موت ہے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”جو شخص (امیر کی) اطاعت سے نکل گیا اور جماعت سے الگ ہو گیا اور (اسی حال میں) مر گیا تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1023]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الإمارة، باب وجوب ملازمة جماعة المسلمين عند ظهور الفتن...، حديث:1848.»
الحكم على الحديث:
صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥مسلم | ثقة حافظ ، إمام ، مصنف ، عالم بالفقه | |
👤←👥أبو هريرة الدوسي أبو هريرة الدوسي ← مسلم | الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة |
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1023 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1023
تخریج:
«أخرجه مسلم، الإمارة، باب وجوب ملازمة جماعة المسلمين عند ظهور الفتن...، حديث:1848.» تشریح:
1. اگر کوئی آدمی مسلمانوں کی جماعت سے بعض اختلافات کی وجہ سے الگ ہوجائے‘ صرف علیحدگی اختیار کی ہو‘ باغیانہ روش اختیار نہ کی ہو تو اس حدیث کی رو سے اس سے لڑائی نہیں کی جائے گی۔
اسے اس کے حال پر چھوڑ دیا جائے گا تاوقتیکہ وہ باغیانہ طرز زندگی پر نکل کھڑا ہو۔
جب وہ ایسی روش پر چلے گا تو اس سے لڑائی کی جائے گی۔
2. امیر کی اطاعت اس وقت تک فرض ہے جب تک وہ کسی صریح اور بالکل واضح حکم شریعت کے خلاف حکم نہ دے۔
اور اس کی بیعت توڑنے کی اس وقت تک اجازت نہیں جب تک کہ صریح کفر و الحاد کے اختیار کرنے کا حکم نہ دے۔
3.پابند شرع امیر و خلیفہ کی نافرمانی بغاوت ہے‘ لہٰذا جو شخص ایسے امیر کی اطاعت سے نکل کر مسلمانوں سے الگ ہو جائے تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہوگی۔
ایسی موت کو گمراہی کی موت تو کہہ سکتے ہیں کفر کی موت نہیں۔
4. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ باغی مسلمانوں سے لڑنا جائز ہے۔
مگر یہ لڑنا حکومت کا کام ہے انفرادی طور پر لڑنا تو معاشرے کے امن و امان کو تہ و بالا کرنا ہے جس کی اسلامی حکومت اجازت نہیں دے سکتی۔
«أخرجه مسلم، الإمارة، باب وجوب ملازمة جماعة المسلمين عند ظهور الفتن...، حديث:1848.»

[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1023]
Bulughul Maram Hadith 1023 in Urdu
أبو هريرة الدوسي ← مسلم