🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. باب قتال أهل البغي
باغی لوگوں سے جنگ و قتال کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1026
وعن عرفجة بن شريح رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏من أتاكم وأمركم جميع يريد أن يفرق جماعتكم فاقتلوه» .‏‏‏‏ أخرجه مسلم.
سیدنا عرفجہ بن شریح کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ” جو شخص تمہارے پاس آئے حالانکہ تم ایک امیر پر متفق ہو اور وہ تمہاری جماعت میں تفریق پیدا کرنا چاہتا ہو تو اسے قتل کر دو۔“ (صحیح مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 1026]
«وَعَنْ» اور سے – «عَرْفَجَةَ بْنِ شُرَيْحٍ» عرفجہ بن شریح – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «سَمِعْتُ» میں نے سنا – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول کو – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يَقُولُ» فرماتے ہوئے: – «مَنْ أَتَاكُمْ» جو تمہارے پاس آئے – «وَأَمْرُكُمْ» درحالیکہ تمہارا معاملہ – «جَمِيعٌ» متحد ہو – «يُرِيدُ» وہ چاہتا ہو – «أَنْ يُفَرِّقَ» کہ پھوٹ ڈال دے – «جَمَاعَتَكُمْ» تمہاری جماعت میں – «فَاقْتُلُوهُ» تو اسے قتل کر دو۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا عرفجہ بن شریح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص تمہارے پاس آئے جبکہ تمہارا معاملہ (ایک امیر پر) متحد ہو، اور وہ تمہاری جماعت میں پھوٹ ڈالنا چاہے تو اسے قتل کر دو۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1026]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الإمارة، باب حكم من فرق أمر المسلمين وهو مجتمع، حديث:1852.»

الحكم على الحديث:
صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥مسلمثقة حافظ ، إمام ، مصنف ، عالم بالفقه
👤←👥عرفجة بن شريح الأشجعي
Newعرفجة بن شريح الأشجعي ← مسلم
صحابي
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1026 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1026
تخریج:
«أخرجه مسلم، الإمارة، باب حكم من فرق أمر المسلمين وهو مجتمع، حديث:1852.»
تشریح:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جب سب مسلمان ایک شخص کو اپنا خلیفہ و حاکم مقرر کر لیں‘ پھر جو مسلمانوں کے مابین تفریق و تشتت کے لیے سرگرمی دکھلائے اور ان کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کرے‘ وہ واجب القتل ہے۔
راویٔ حدیث:
«حضرت عرفجہ بن شُرَیْح رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ ”عین“ پر فتحہ‘ ”فا“ پر فتحہ اور ”را“ ساکن ہے۔
(اور شُرَیح تصغیر کے ساتھ ہے) بعض نے ان کے باپ کا نام صریح‘ طریح‘ شریک یا ذریح وغیرہ بھی ذکر کیا ہے۔
اشجع قبیلے سے ہونے کی وجہ سے اشجعی کہلائے۔
مشہور صحابی ہیں۔
کوفہ میں سکونت اختیار کی۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1026]

Bulughul Maram Hadith 1026 in Urdu