🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب حد الزاني
زانی کی حد کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1048
عن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏اجتنبوا هذه القاذورات التي نهى الله عنها فمن ألم بها فليستتر بستر الله وليتب إلى الله فإنه من يبد لنا صفحته نقم عليه كتاب الله» .‏‏‏‏ رواه الحاكم وهو في الموطأ من مراسيل زيد بن أسلم.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ان گندے کاموں سے بچو جن سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے اور جو شخص ان میں مبتلا ہو جائے تو اسے اللہ کے ڈالے ہوئے پردہ میں چھپے رہنا چاہیئے اور اسے چاہیئے کہ اللہ کی جناب میں (پوشیدہ طور پر) توبہ کر لے کیونکہ جو شخص اپنی پیٹھ ہمارے سامنے ظاہر کرے گا ہم اس پر کتاب اللہ کو نافذ و قائم کر کے چھوڑیں گے۔“ اسے حاکم نے روایت کیا ہے اور یہ موطا میں زید بن اسلم سے مرسلاً مروی ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1048]
«عَنِ» سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «اجْتَنِبُوا» بچو – «هَذِهِ الْقَاذُورَاتِ» ان گندے کاموں سے – «الَّتِي» جن سے – «نَهَى اللَّهُ عَنْهَا» اللہ نے منع کیا ہے – «فَمَنْ أَلَمَّ بِهَا» پس جو ان میں سے کسی کا مرتکب ہو جائے – «فَلْيَسْتَتِرْ» تو وہ پردہ رکھے – «بِسِتْرِ اللَّهِ» اللہ کے پردے کے ساتھ – «وَلْيَتُبْ» اور توبہ کرے – «إِلَى اللَّهِ» اللہ کی طرف – «فَإِنَّهُ» کیونکہ بے شک – «مَنْ يُبْدِ لَنَا» جو ہمارے سامنے ظاہر کر دے – «صَفْحَتَهُ» اپنا (جرم کا) پہلو – «نُقِمْ عَلَيْهِ» ہم اس پر قائم کریں گے – «كِتَابَ اللَّهِ» اللہ کی کتاب (کا حکم)۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْحَاكِمُ» حاکم نے – «وَهُوَ فِي الْمُوَطَّإِ» اور یہ موطا میں ہے – «مِنْ مَرَاسِيلِ» مرسل روایات میں سے – «زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ» زید بن اسلم کی۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ان گندے کاموں سے بچو جن سے اللہ نے منع فرمایا ہے، پھر جو ان میں سے کسی کا مرتکب ہو جائے تو وہ اللہ کے پردے میں چھپا رہے اور اللہ کی طرف توبہ کرے، کیونکہ جو ہمارے سامنے اپنا (جرم) ظاہر کر دے گا ہم اس پر اللہ کی کتاب (کا حکم) نافذ کریں گے۔“ اسے حاکم نے روایت کیا ہے، اور یہ موطا میں زید بن اسلم کی مرسل روایات میں سے ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1048]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم:4 /244، 383 وصححه علي شرط الشيخين، ووافقه الذهبي، وملك في الموطأ:2 /825، وللحديث شواهد في التمهيد:(5 /224) وغيره.»

الحكم على الحديث:
حسن


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥الحاكمإمام صدوق
👤←👥عبد الله بن عمر بن الخطاب
Newعبد الله بن عمر بن الخطاب ← الحاكم
أحد المكثرين من الصحابة والعبادلة ، وكان من أشد الناس اتباعا للأثر
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1048 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1048
تخریج:
«أخرجه الحاكم:4 /244، 383 وصححه علي شرط الشيخين، ووافقه الذهبي، وملك في الموطأ:2 /825، وللحديث شواهد في التمهيد:(5 /224) وغيره.»
تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بشری کمزوری کی بنا پر گناہ کا سرزد ہوجانا خلاف توقع نہیں‘ مگر جب کوئی گناہ سرزد ہو جائے تو انسان کو چاہیے کہ اپنا جرم اور فعل لوگوں کے سامنے بیان نہ کرتا پھرے بلکہ جب اللہ تعالیٰ نے پردہ پوشی فرمائی ہے تو اسے پردے ہی میں رہنے دے اور پوشیدہ طور پر اللہ رب العزت کے حضور توبہ کرے اور اس سے معافی کا طلب گار ہو۔
لیکن اگر وہ اپنے گناہ کا برملا اظہار کرتا اور اعتراف جرم کرتا ہے تو پھر وہ کسی صورت میں شرعی سزا سے نہیں بچ سکتا۔
راویٔ حدیث:
«حضرت زید بن اسلم رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ صحابی ہیں اور بَنُو بَلِيّ‘ یعنی بنو عجلان قبیلہ سے ہیں۔
یہ انصار کے قبیلۂبنو عمرو بن عوف کے حلیف تھے۔
بدر میں شریک ہوئے۔
کہا جاتاہے کہ صفین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ساتھ دیا۔
ہشام کلبی نے کہا ہے کہ انھیں طلیحہ بن خویلد اسدی نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے آغاز‘ یعنی ۱۱ ہجری میں ” جنگ بزاخہ “ کے روز قتل کیا تھا۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1048]

Bulughul Maram Hadith 1048 in Urdu