🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
(جہاد کے متعلق احادیث)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1108
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: أصبنا سبايا يوم أوطاس لهن أزواج؛ فتحرجوا فأنزل الله تعالى: «والمحصنات من النساء إلا ما ملكت أيمانكم» أخرجه مسلم.
سیدنا ابوسعيد خدرى رضی اللہ عنہ سے روايت ہے كہ اوطاس کے دن کچھ لونڈیاں ہمارے ہاتھ لگیں جن کے شوہر زندہ تھے۔ مسلمانوں نے ان کے خاوندوں کی موجودگی کو باعث حرج سمجھا تو اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی «والمحصنات من النساء إلا ما ملكت أيمانكم» تم پر خاوند والی عورتیں حرام ہیں، مگر وہ جن کے تم مالک ہوئے ہو۔ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 1108]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الرضاع، باب جواز وطيء المسبية بعد الاِ ستبراء...، حديث:1456.»

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1108 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1108
تخریج:
«أخرجه مسلم، الرضاع، باب جواز وطيء المسبية بعد الاِ ستبراء...، حديث:1456.»
تشریح:
1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جنگ میں جو عورتیں گرفتار ہو جائیں ان سے لطف صحبت اٹھایا جا سکتا ہے۔
لیکن اس کے لیے شرط یہ ہے کہ استبرائے رحم کے لیے ایک حیض انتظار کیا جائے‘ اگر حاملہ نہیں تو اسی وقت سے اور اگر حاملہ ہے تو وضع حمل کے بعد اس سے مباشرت کی جا سکتی ہے‘ یہ ضروری نہیں کہ وہ مسلمان بھی ہوں۔
2. باقاعدہ سرکاری تقسیم کے بعد جو لونڈی جس کے حصے میں آئے وہ اس سے بعینہ اسی طرح لطف اٹھا سکتا ہے جس طرح اپنی بیوی سے لطف اندوز ہو تا ہے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1108]

Bulughul Maram Hadith 1108 in Urdu