🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. (أحاديث في الجهاد)
(جہاد کے متعلق احادیث)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1122
وعن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏أيما قرية أتيتموها فأقمتم فيها فسهمكم فيها وأيما قرية عصت الله ورسوله فإن خمسها لله ورسوله ثم هي لكم» ‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” تم جس بستی میں بھی آؤ اور اس میں قیام رکھو تو اس میں تمہارا حصہ ہے اور جو بستی اللہ اور اس کے رسول کی نافرمان ہو تو اس کا خمس اللہ اور اس کے رسول کا ہے پھر وہ بھی تمہیں میں تقسیم ہو گا۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 1122]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا: – «أَيُّمَا قَرْيَةٍ» جس بستی میں بھی – «أَتَيْتُمُوهَا» تم آئے – «فَأَقَمْتُمْ فِيهَا» اور اس میں ٹھہرے – «فَسَهْمُكُمْ» تو تمہارا حصہ – «فِيهَا» اس میں (ہے) – «وَأَيُّمَا قَرْيَةٍ» اور جس بستی نے بھی – «عَصَتِ اللَّهَ» اللہ کی نافرمانی کی – «وَرَسُولَهُ» اور اس کے رسول کی – «فَإِنَّ خُمُسَهَا» تو اس کا پانچواں حصہ – «لِلَّهِ» اللہ کے لیے – «وَرَسُولِهِ» اور اس کے رسول کے لیے ہے – «ثُمَّ» پھر – «هِيَ» وہ (باقی) – «لَكُمْ» تمہارے لیے ہے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس بستی میں تم (بغیر لڑائی کے) آئے اور اس میں ٹھہرے تو اس میں تمہارا (عام) حصہ ہے، اور جس بستی نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی (اور لڑ کر فتح ہوئی) تو اس کا پانچواں حصہ اللہ اور اس کے رسول کا ہے، پھر باقی تمہارا ہے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1122]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الجهاد والسير، باب حكم الفيء، حديث:1756.»

الحكم على الحديث:
صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥مسلمثقة حافظ ، إمام ، مصنف ، عالم بالفقه
👤←👥أبو هريرة الدوسي
Newأبو هريرة الدوسي ← مسلم
الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1122 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1122
تخریج:
«أخرجه مسلم، الجهاد والسير، باب حكم الفيء، حديث:1756.»
تشریح:
1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اموال فے میں سے خمس نہیں نکالا جاتا‘ جو لوگ اس کے قائل ہیں یہ حدیث ان کے نظریے کی تردید کرتی ہے۔
2.ابن منذر کا قول ہے کہ ہمیں معلوم نہیں کہ امام شافعی رحمہ اللہ سے پہلے کوئی مال فے میں خمس کا قائل ہوا ہو۔
3. اس حدیث میں پہلے جس بستی کا ذکر ہے اس سے مراد وہ بستی ہے جہاں لڑائی نہ ہوئی ہو۔
اس میں مجاہدین کا حصہ دوسرے عام مسلمانوں کے مساوی ہے۔
اور بعد میں جس بستی کا ذکر ہواہے اس سے مراد وہ بستی ہے جہاں لڑائی ہوئی ہو۔
اس میں پانچواں حصہ نکال کر باقی مجاہدین میں تقسیم کر دیا جائے گا۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1122]

Bulughul Maram Hadith 1122 in Urdu