🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
شکار اور ذبائح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1158
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ذكاة الجنين ذكاة أمه» ‏‏‏‏ رواه أحمد وصححه ابن حبان.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ماں کے ذبح کرنے سے اس کے پیٹ کا بچہ از خود ذبح ہو جاتا ہے۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1158]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد:3 /31، 39، 45، 53، وابن حبان (الموارد)، حديث:1077، وله شواهد عند أبي داود، الضحايا، حديث:2827، والحاكم:4 /114 وغيرهما.»
 
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1158 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1158
تخریج:
«أخرجه أحمد:3 /31، 39، 45، 53، وابن حبان (الموارد)، حديث:1077، وله شواهد عند أبي داود، الضحايا، حديث:2827، والحاكم:4 /114 وغيرهما.»
تشریح:
حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ جب ماں کے ذبح کیے جانے کے بعد بچہ مردہ برآمد ہو تو ایسے جنین کا کھانا حلال ہے‘ اسے ذبح کرنے کی ضرورت نہیں۔
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے علاوہ تمام اہل علم کی یہی رائے ہے۔
امام صاحب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اسے ذبح کیا جائے گا تو حلال ہوگا۔
مگر یہ حدیث ان کے سراسر خلاف ہے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1158]

Bulughul Maram Hadith 1158 in Urdu