🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. باب التيمم
تیمم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 117
وعن ابن عباس رضي الله تعالى عنهما قال: من السنة أن لا يصلي الرجل بالتيمم إلا صلاة واحدة،‏‏‏‏ ثم يتيمم للصلاة الأخرى. رواه الدارقطني بإسناد ضعيف جدا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ سنت یہی ہے کہ تیمم کرنے والا شخص تیمم سے ایک ہی نماز پڑھے اور دوسری نماز کیلئے ازسرنو (دوبارہ سے) تیمم کرے۔
اس کو دارقطنی نے بہت ہی ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 117]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا» اللہ تعالیٰ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «مِنَ» سے (ہے) – «السُّنَّةِ» سنت – «أَنْ» کہ – «لَا» نہ – «يُصَلِّيَ» نماز پڑھے – «الرَّجُلُ» آدمی – «بِالتَّيَمُّمِ» ساتھ تیمم کے – «إِلَّا» مگر – «صَلَاةً» نماز – «وَاحِدَةً» ایک ہی، – «ثُمَّ» پھر – «يَتَيَمَّمَ» وہ تیمم کرے – «لِلصَّلَاةِ» نماز کے لیے – «الْأُخْرَى» دوسری۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا ہے – «الدَّارَقُطْنِيُّ» دارقطنی نے – «بِإِسْنَادٍ» ساتھ اسناد کے – «ضَعِيفٍ» جو ضعیف ہے – «جِدًّا» بہت۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سنت یہ ہے کہ آدمی ایک تیمم کے ساتھ صرف ایک ہی (فرض) نماز پڑھے، پھر دوسری نماز کے لیے (دوبارہ) تیمم کرے۔ اسے امام دارقطنی نے بہت ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 117]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني:1 / 185، فيه الحسن بن عمارة وهو متروك.»

الحكم على الحديث:
ضعيف


بلوغ المرام کی حدیث نمبر 117 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 117
لغوی تشریح:
«من السنة» نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور طریقہ مراد ہے۔

فوائد و مسائل:
➊ یہ حدیث ضعیف ہے، اس لیے کہ اس کا راوی حسن بن عمارہ ضعیف ہے اور سابقہ حدیث بلوغ المرام [112] جو بزار نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے، اس کے بظاہر خلاف ہے جس سے عیاں ہوتا ہے کہ تیمّم وضو کا قائم مقام ہے، اس لیے تیمّم سے بھی کئی نمازیں ادا ہو سکتی ہیں۔
➋ اس روایت کے ضعیف ہونے کی وجہ سے فقہائے محدثین اس کے قائل نہیں ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مٹی کو پانی کا قائم مقام بنایا ہے اور جب وضو حدث لاحق ہونے سے واجب ہوتا ہے تو نیا تیمّم بھی اسی طرح حدث سے واجب ہو گا۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 117]

Bulughul Maram Hadith 117 in Urdu