🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب الزهد والورع
دنیا سے بے رغبتی اور پرہیزگاری کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1276
وعن أنس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الصمت حكمة وقليل فاعله» .‏‏‏‏ أخرجه البيهقي في الشعب بسند ضعيف وصحح أنه موقوف من قول لقمان الحکيم.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” خاموشی حکمت و دانائی ہے لیکن اس پر عمل پیرا ہونے والے تھوڑے ہی ہوتے ہیں۔“ اسے بیہقی نے شعب الایمان میں ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے اور صحیح بات یہ ہے کہ یہ لقمان حکیم کا قول ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1276]
«وَعَنْ» اور سے – «أَنَسٍ» انس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «الصَّمْتُ» خاموشی – «حِكْمَةٌ» دانائی ہے – «وَقَلِيلٌ فَاعِلُهُ» اور اس پر عمل کرنے والے تھوڑے ہیں۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «الْبَيْهَقِيُّ» بیہقی نے – «فِي الشُّعَبِ» شعب (الایمان) میں – «بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ» ضعیف سند کے ساتھ – «وَصَحَّحَ» اور صحیح قرار دیا – «أَنَّهُ مَوْقُوفٌ» کہ یہ موقوف ہے – «مِنْ قَوْلِ» قول سے – «لُقْمَانَ الْحَكِيمِ» لقمان حکیم کے۔
اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”خاموشی دانائی ہے اور اس پر عمل کرنے والے تھوڑے ہیں۔“ اسے بیہقی نے شعب الایمان میں ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور انہوں نے اس بات کو صحیح قرار دیا ہے کہ یہ لقمان حکیم کا قول (ہونے کی وجہ سے) موقوف ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1276]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي في شعب الإيمان:4 /264، حدث:5027 وقال: "غلط في هذا عثمان بن سعيد (الكاتب) هذا والصحيح رواية ثابت " عثمان الكاتب ضعيف (تقريب) وله طريق آخر ضعيف جدًا عند القضاعي في مسند الشهاب، حديث:241، وقول لقمان حكيم: أخرجه البيهقي في شعب الإيمان، حديث:5026، وابن حبان في روضة العقلاء، ص:41 وهوصحيح عن أنس.»

الحكم على الحديث:
ضعيف


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥البيهقيبورك له في علمه لحسن قصده وقوة فهمه وحفظه
👤←👥أنس بن مالك
Newأنس بن مالك ← البيهقي
صحابي مشهور
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1276 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1276
تخریج:
«أخرجه البيهقي في شعب الإيمان:4 /264، حدث:5027 وقال: "غلط في هذا عثمان بن سعيد (الكاتب) هذا والصحيح رواية ثابت " عثمان الكاتب ضعيف (تقريب) وله طريق آخر ضعيف جدًا عند القضاعي في مسند الشهاب، حديث:241، وقول لقمان حكيم: أخرجه البيهقي في شعب الإيمان، حديث:5026، وابن حبان في روضة العقلاء، ص:41 وهوصحيح عن أنس.»
تشریح:
اس روایت میں خاموش و مہر برلب رہنے کو حکمت و دانائی اور عقلمندی و دانش مندی قرار دیا گیا ہے۔
یہ گو حضرت لقمان کا قول ہے مگر بہت سی احادیث میں خاموشی کی تائید اور فضول گوئی کی مذمت موجود ہے۔
چنانچہ ایک حدیث میں ہے: «مَنْ صَمَتَ نَجَا» ”جو خاموش رہا اس نے نجات پائی۔
“ (مسند أحمد: ۲ /۱۵۹‘ ۱۷۷، وجامع الترمذي‘ صفۃ القیامۃ‘ حدیث:۲۵۰۱) اور ایک حدیث میں ہے: «مَنْ کَانَ یُؤمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ فَلْیَقُلْ خَیْرًا أَوْ لِیَصْمُتْ» ”جو شخص اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ ہمیشہ اچھی بات کرے ورنہ خاموش رہے۔
“ (صحیح البخاري‘ الأدب‘ حدیث:۶۰۱۸‘ ۶۰۱۹‘ ۶۱۳۵و ۶۴۷۶)
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1276]

Bulughul Maram Hadith 1276 in Urdu