🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب شروطه وما نهي عنه منه
بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 675
وعن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تلقوا الجلب،‏‏‏‏ فمن تلقي فاشتري منه،‏‏‏‏ فإذا أتى سيده السوق فهو بالخيار» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” باہر سے شہر میں غلہ لانے والوں کو آگے جا کر نہ ملو۔ جس کسی سے راستہ ہی میں ملاقات کر کے اس کا سامان خرید لیا گیا تو منڈی میں بیچنے کے بعد مال کے مالک کو اختیار ہے (چاہے سودا باقی رکھے یا منسوخ کر دے)۔ “ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 675]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے فرمایا – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا تَلَقَّوُا الْجَلَبَ» باہر سے لائے جانے والے مال سے (آگے جا کر) نہ ملو – «فَمَنْ تُلُقِّيَ» پس جس سے (آگے جا کر) ملا گیا – «فَاشْتُرِيَ مِنْهُ» اور اس سے خرید لیا گیا – «فَإِذَا أَتَى سَيِّدُهُ» تو جب اس کا مالک آئے – «السُّوقَ» بازار میں – «فَهُوَ بِالْخِيَارِ» تو اسے اختیار ہے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”باہر سے آنے والے مال (والوں) سے آگے جا کر نہ ملو، اگر کسی سے آگے جا کر مل کر (مال) خرید لیا گیا تو جب اس کا مالک بازار میں پہنچے تو اسے (سودا باقی رکھنے یا ختم کرنے کا) اختیار ہے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 675]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، البيوع، باب تحريم تلقي الجلب، حديث:1519.»

الحكم على الحديث:
صحيح


بلوغ المرام کی حدیث نمبر 675 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 675
تخریج:
«أخرجه مسلم، البيوع، باب تحريم تلقي الجلب، حديث:1519.»
تشریح:
1. اس حدیث میں بھی بے خبر لوگوں سے سستے داموں اشیاء خریدنے کی ممانعت ہے۔
2.مسلمان کو مسلمان کا خیر خواہ اور ہمدرد و غمگسار ہونا چاہیے۔
اس طرح تو خود غرضی اور مفاد پرستی کو تقویت ملتی ہے کہ اپنا مفاد سامنے رکھا جائے اور بے خبر لوگوں کی بے خبری سے ناجائز فائدہ اٹھایا جائے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 675]

Bulughul Maram Hadith 675 in Urdu