بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب عشرة النساء
عورتوں (بیویوں) کے ساتھ رہن سہن و میل جول کا بیان
حدیث نمبر: 871
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إن شر الناس عند الله منزلة يوم القيامة الرجل يفضي إلى امرأته، وتفضي إليه ثم ينشر سرها» . أخرجه مسلم.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک بدترین انسان وہ ہو گا جو اپنی بیوی کے پاس پہنچے اور عورت اس کی طرف پہنچے۔ پھر وہ اس کا بھید ظاہر کرے۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 871]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ» ابو سعید خدری – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «إِنَّ» بے شک – «شَرَّ النَّاسِ» لوگوں میں سب سے برا – «عِنْدَ اللَّهِ» اللہ کے نزدیک – «مَنْزِلَةً» مرتبے کے لحاظ سے – «يَوْمَ الْقِيَامَةِ» قیامت کے دن – «الرَّجُلُ» وہ آدمی ہے – «يُفْضِي» جو ملتا (خلوت کرتا) ہے – «إِلَى امْرَأَتِهِ» اپنی بیوی سے – «وَتُفْضِي إِلَيْهِ» اور وہ اس سے ملتی ہے – «ثُمَّ» پھر – «يَنْشُرُ» وہ پھیلاتا ہے – «سِرَّهَا» اس کا راز۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ کے نزدیک مرتبے کے لحاظ سے لوگوں میں سب سے برا وہ آدمی ہو گا جو اپنی بیوی سے خلوت کرے اور وہ اس سے خلوت کرے، پھر وہ اس کا راز پھیلا دے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 871]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، النكاح، باب تحريم إفشاء سر المرأة، حديث:1437.»
الحكم على الحديث:
صحيح
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 871 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 871
تخریج:
«أخرجه مسلم، النكاح، باب تحريم إفشاء سر المرأة، حديث:1437.» تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ میاں بیوی کی تنہائی کے لمحات میں ہونے والی باہمی گفتگو اور تعلقات زن و شو کو دوست احباب کے سامنے بیان کرنا سخت گناہ ہے۔
«أخرجه مسلم، النكاح، باب تحريم إفشاء سر المرأة، حديث:1437.»
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ میاں بیوی کی تنہائی کے لمحات میں ہونے والی باہمی گفتگو اور تعلقات زن و شو کو دوست احباب کے سامنے بیان کرنا سخت گناہ ہے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 871]
Bulughul Maram Hadith 871 in Urdu