بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب عشرة النساء
عورتوں (بیویوں) کے ساتھ رہن سہن و میل جول کا بیان
حدیث نمبر: 877
وعن جذامة بنت وهب رضي الله عنها قالت: حضرت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في أناس، وهو يقول: «لقد هممت أن أنهى عن الغيلة، فنظرت في الروم وفارس، فإذا هم يغيلون أولادهم، فلا يضر ذلك أولادهم شيئا» ثم سألوه عن العزل، فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «ذلك الوأد الخفي» . رواه مسلم.
سیدہ جدامہ بنت وھب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئی۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے درمیان تشریف فرما تھے اور فرما رہے تھے کہ ”میں نے غیلہ سے منع کرنے کا ارادہ کیا۔ فوراً میری نظر روم و فارس پر پڑی جو اپنی اولاد سے غیلہ کرتے ہیں اور یہ غیلہ ان کی اولاد کو کچھ بھی ضرر نہیں دیتا۔“ پھر ان لوگوں نے عزل کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”یہ زندہ درگور کرنے کا خفیہ طریقہ ہے۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 877]
«وَعَنْ» اور سے – «جُذَامَةَ بِنْتِ وَهْبٍ» جذامہ بنت وہب – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «حَضَرْتُ» میں حاضر ہوئی – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے پاس – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فِي أُنَاسٍ» کچھ لوگوں میں – «وَهُوَ يَقُولُ» اور آپ فرما رہے تھے: – «لَقَدْ هَمَمْتُ» یقیناً میں نے ارادہ کیا – «أَنْ أَنْهَى» کہ میں منع کر دوں – «عَنِ الْغِيلَةِ» غیلہ سے (دودھ پلانے کی مدت میں ہم بستری) – «فَنَظَرْتُ» پھر میں نے دیکھا – «فِي الرُّومِ» روم – «وَفَارِسَ» اور فارس (کے لوگوں) میں – «فَإِذَا هُمْ» تو اچانک وہ – «يُغِيلُونَ» غیلہ کرتے ہیں – «أَوْلَادَهُمْ» اپنی اولاد کے ساتھ – «فَلَا يَضُرُّ» تو نقصان نہیں دیتا – «ذَلِكَ» یہ – «أَوْلَادَهُمْ» ان کی اولاد کو – «شَيْئًا» کچھ بھی – «ثُمَّ» پھر – «سَأَلُوهُ» انہوں نے آپ سے پوچھا – «عَنِ الْعَزْلِ» عزل کے بارے میں – «فَقَالَ» تو فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «ذَلِكَ» یہ – «الْوَأْدُ» زندہ درگور کرنا ہے – «الْخَفِيُّ» پوشیدہ۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدہ جذامہ بنت وہب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں کچھ لوگوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ فرما رہے تھے: ”میں نے ارادہ کیا تھا کہ غیلہ (دودھ پلانے والی بیوی سے ہم بستری) سے منع کر دوں، پھر میں نے روم اور فارس کے لوگوں کو دیکھا کہ وہ غیلہ کرتے ہیں اور اس سے ان کی اولاد کو کچھ نقصان نہیں ہوتا۔“ پھر لوگوں نے آپ سے عزل کے بارے میں پوچھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ پوشیدہ طور پر زندہ درگور کرنا ہے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 877]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، النكاح، باب جواز الغيلة، وهي وطيء المرضع، وكراهة العزل، حديث:1442.»
الحكم على الحديث:
صحيح
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 877 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 877
تخریج:
«أخرجه مسلم، النكاح، باب جواز الغيلة، وهي وطيء المرضع، وكراهة العزل، حديث:1442.» تشریح:
راویٔ حدیث:
«حضرت جُدامہ رضی اللہ عنہا» ”جیم“ پر ضمہ ہے اور ”جیم“ کے بعد ”دال“ ہے۔
تقریب میں ہے کہ ”جدامہ بنت وہب“ کے بارے میں یہ بھی قول ہے کہ وہ جدامہ بنت جندل ہیں۔
اسد قبیلہ سے ہونے کی وجہ سے اسدیہ کہلائیں۔
عکاشہ بن محصن کی ماں جائی بہن تھیں۔
مشہور صحابیہ ہیں۔
سابقین میں سے ہیں۔
ہجرت کے شرف سے بھی مشرف ہوئیں۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ جس نے اسے ذال کے ساتھ (جذامہ) پڑھا ہے اس نے غلطی کی ہے۔
(تقریب التہذیب) مکہ میں دائرۂ اسلام میں داخل ہوئیں۔
اپنی قوم کو چھوڑ دیا۔
انیس بن قتادہ رضی اللہ عنہ کی زوجیت میں تھیں۔
«أخرجه مسلم، النكاح، باب جواز الغيلة، وهي وطيء المرضع، وكراهة العزل، حديث:1442.»
«حضرت جُدامہ رضی اللہ عنہا» ”جیم“ پر ضمہ ہے اور ”جیم“ کے بعد ”دال“ ہے۔
تقریب میں ہے کہ ”جدامہ بنت وہب“ کے بارے میں یہ بھی قول ہے کہ وہ جدامہ بنت جندل ہیں۔
اسد قبیلہ سے ہونے کی وجہ سے اسدیہ کہلائیں۔
عکاشہ بن محصن کی ماں جائی بہن تھیں۔
مشہور صحابیہ ہیں۔
سابقین میں سے ہیں۔
ہجرت کے شرف سے بھی مشرف ہوئیں۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ جس نے اسے ذال کے ساتھ (جذامہ) پڑھا ہے اس نے غلطی کی ہے۔
(تقریب التہذیب) مکہ میں دائرۂ اسلام میں داخل ہوئیں۔
اپنی قوم کو چھوڑ دیا۔
انیس بن قتادہ رضی اللہ عنہ کی زوجیت میں تھیں۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 877]
Bulughul Maram Hadith 877 in Urdu