🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
دودھ پلانے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 972
وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا رضاع إلا ما أنشز العظم وأنبت اللحم» ‏‏‏‏ أخرجه أبو داود.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رضاعت وہی معتبر ہے جو ہڈیوں کی نشوونما کرے اور گوشت پیدا کرے۔ (ابوداؤد) [بلوغ المرام/حدیث: 972]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، النكاح، باب في رضاعة الكبير، حديث:2059، أبوموسيٰ الهلالي وأبوه مجهولان.»
 
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 972 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 972
تخریج:
«أخرجه أبوداود، النكاح، باب في رضاعة الكبير، حديث:2059، أبوموسيٰ الهلالي وأبوه مجهولان.»
تشریح:
1. مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے شواہد کی بنا پر صحیح قرار دیا ہے اور دلائل کی رو سے انھی کی رائے اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔
بنابریں مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود قابل عمل اور قابل حجت ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد:۷ /۱۸۶‘ ۱۸۸) 2. یہ حدیث دلیل ہے کہ وہی رضاعت حرمت ثابت کرتی ہے جو دو سال کی عمر کے دوران میں ہو‘ اس لیے کہ بچہ اسی دودھ سے نشوونما پاتا ہے‘ اس کی ہڈیاں اسی سے مضبوط اور قوی ہوتی ہیں اور اسی سے اس کا گوشت بنتا ہے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 972]

Bulughul Maram Hadith 972 in Urdu