🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
نماز باجماعت ادا کرنے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 155
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ وَسَاجٍ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
ابوالاحوص نے عبداللہ کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مانند روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 155]
تخریج الحدیث: «السابق»


مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 155 کے فوائد و مسائل
 الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 155
فوائد:
مذکورہ احادیث سے باجماعت نماز پڑھنے کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ سیدنا عبداللہ عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((صَلَاةُ الْجَمَاعَةِ تَفْضُلُ صَلَاةَ الْفَذِّ بِسَبْعٍ وَّعِشْرِیْنَ دَرَجَةً۔)) ”باجماعت نماز منفرد نماز سے ستائیس گنا افضل ہے۔“ محدثین نے دونوں قسم کی روایات کے باہمی تعارض کو اس طرح دور کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے: پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچیس گنا فضیلت بتائی ہو اور پھر ستائیس گنا بتا دی ہو۔ بعض نے کہا: ان اعداد میں کوئی تضاد نہیں، کیونکہ پچیس ستائیس میں داخل ہے۔ بعض نے کہا: یہ فرق مسجد کے قرب و بعد کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ جو نزدیک سے آئے اسے پچیس گنا اور جو دور سے آئے، اسے ستائیس گنا ثواب ملے۔ اسی طرح خشوع وخضوع، توجہ اور دلجمعی میں تفاوت کی بنا پر بھی ہو سکتا ہے۔ (شرح النووی: 5؍ 151)
[مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 155]

Musnad Ishaq Bin Rahwiya Hadith 155 in Urdu