🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
ایک کپڑے میں نماز پڑھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 213
اَخْبَرَنَا یَحْیَ بْنُ آدَمَ، نَا شَرِیْکٌ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عَبْدِاللّٰهِ، عَنْ عِکْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ یُصَلِّیْ فِیْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ، یَتَّقِیْ بِفَضُوْلِهٖ حَرَّ الْاَرْضِ وَبَرْدِهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ اس کے زائد حصے سے زمین کی گرمی اور اس کی ٹھنڈک سے بچتے تھے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 213]
تخریج الحدیث: «مسند احمد: 256/1، 320 . قال شعيب الارناوط: حسن لغيره . مسند ابي يعلي، رقم: 2687 . شواهد بخاري: 358 . مسلم، رقم: 515 . سنن ابوداود، رقم: 626، 625 . سنن ابن ماجه، رقم: 541 .»


مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 213 کے فوائد و مسائل
 الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 213
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا ایک کپڑے میں نماز پڑھنا درست ہے جبکہ تنگی ہو اور دو کپڑے میسر نہ ہوں، اس کا طریقہ یہ ہے سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک کپڑے میں نماز پڑھے تو اس چادر کے دنوں پلوؤں میں سے دائیں پلو کو بائیں کندھے پر اور بائیں پلو کو داہنے کندھے پر ڈال دے۔“ (بخاري، کتاب الصلاۃ، رقم: 360۔ ابوداود، رقم: 627)
[مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 213]

Musnad Ishaq Bin Rahwiya Hadith 213 in Urdu