مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حج اور عمرہ میں سر منڈوانے کی فضیلت
حدیث نمبر: 314
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أُمِّ الْحُصَيْنِ قَالَ: سَمِعْتُ جَدَّتِي تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا لِلْمُحَلِّقِينَ ثَلَاثًا كُلُّ ذَلِكَ يُقَالُ لَهُ وَالْمُقَصِّرِينَ، فَقَالَ عِنْدَ الثَّالِثَةِ: ( (وَالْمُقَصِّرِينَ) ) .
سیدہ ام الحصین رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (حج و عمرہ کے موقع پر) سر منڈوانے والوں کے لیے تین بار دعا فرمائی، ہر بار آپ سے عرض کیا گیا: اور بال کترانے والے، (ان کے لیے بھی دعا فرمائیں) تو تیسری بار فرمایا: ”بال کترانے والوں کے لیے بھی۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 314]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الحج، باب الحلق والتقصير عند الاحلال، رقم: 1727 . مسلم، كتاب الحج، باب تفضيل الحلق الخ، رقم: 1301 . سنن ابودواد، رقم: 1979 . سنن ترمذي، رقم: 913 . سنن ابن ماجه، رقم: 3044 . مسند احمد: 402/6 . سنن كبري بيهقي: 134/5»
Musnad Ishaq Bin Rahwiya Hadith 314 in Urdu