مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
رمضان میں عمرہ کی فضیلت
حدیث نمبر: 316
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ أُمِّ مَعْقِلٍ قَالَتْ: أَرَدْتُ الْعُمْرَةَ فِي رَمَضَانَ، وَكَانَ زَوْجُهَا قَدْ جَعَلَ نَاقَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( (أَعْطِهَا، فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً) ) .
سیدہ ام معقل رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: میں نے رمضان میں عمرہ کرنے کا ارادہ کیا، جبکہ ان کے شوہر نے اونٹنی کو اللہ کی راہ میں دے دیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے دے دو، کیونکہ رمضان میں عمرہ کرنا (اجر و ثواب کے لحاظ سے) حج کے برابر ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 316]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب المناسك، رقم: 1990، 1988 . قال الالباني حسن صحيح، سنن ترمذي، رقم: 939 . سنن ابن ماجه، رقم: 2995، 2991 . مسند احمد: 210/4 . 375/6 . مستدرك حاكم: 482/1»
Musnad Ishaq Bin Rahwiya Hadith 316 in Urdu