مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
سواری پر بیت اللہ کا طواف کرنا
حدیث نمبر: 393
اَخْبَرَنَا الثَّقَفِیُّ، نَا خَالِدُ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَیْتِ عَلٰی بَعِیْرٍ، فَلَمَّا اَتٰی عَلَی الرُّکْنِ اَشَارَ اِلَیْهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ پر بیت اللہ کا طواف کیا، پس جب آپ رکن کے پاس آئے تو اس کی طرف اشارہ فرمایا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 393]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الحج، باب من اشار الي الركن اذاني عليه، رقم: 1612 . سنن ترمذي، رقم: 865 . سنن نسائي، رقم: 2955 . مسند احمد: 264/1 .»
مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 393 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 393
فوائد:
حجر اسود کو بوسہ دینا اس کی طرف صرف اشارہ کرنا جس چیز کے ساتھ اشارہ کیا ہو اسے بعد میں بوسہ دینا یہ تینوں طریقے درست ہیں۔
حجر اسود کو بوسہ دینا اس کی طرف صرف اشارہ کرنا جس چیز کے ساتھ اشارہ کیا ہو اسے بعد میں بوسہ دینا یہ تینوں طریقے درست ہیں۔
[مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 393]
Musnad Ishaq Bin Rahwiya Hadith 393 in Urdu