🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
مسلمانوں کے ہاتھوں یہودیوں کا عبرتناک انجام
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 511
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا الْيَهُودَ، وَحَتَّى يَقُولَ الْحَجَرُ وَرَاءَهُ الْيَهُودِيُّ: يَا مُسْلِمُ هَذَا وَرَائِي يَهُودِيٌّ فَاقْتُلُوهُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قائم نہ ہو گی حتیٰ کہ تم یہود سے قتال کرو گے، یہاں تک کہ وہ پتھر کہے گا، جس کے پیچھے یہودی (چھپا ہوا) ہو گا، اے مسلم! میرے پیچھے یہودی ہے، پس اسے قتل کر دو۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجهاد/حدیث: 511]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الجهاد، باب قتال اليهود، رقم: 2926 . مسلم، كتاب الفتن واشراط الساعة، باب لا تقوم الساعة الخ، رقم: 2922 .»


مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 511 کے فوائد و مسائل
 الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 511
فوائد:
مذکورہ حدیث میں مسلمانوں کو عظیم خوشخبری سنائی گئی ہے کہ تمہارے ہاتھوں سے یہودیوں کا عبرتناک انجام ہوگا: صحیح مسلم میں ہے کہ یہودی کسی پتھر اور درخت کے پیچھے چھپ کر پناہ بھی لے گا تو وہ پتھر اور درخت پکار کر کہے گا، اے مسلمان! اے اللہ کے بندے!یہ میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے آ اور اسے قتل کر دے۔ ((اِلَّا الْغَرْقَدَ فَاِنَّهٗ مِنْ شَجَرِ الْیَهُوْدِ)) (مسلم، کتاب الفتن، رقم: 2922).... ”سوائے غرقد درخت کے کہ وہ یہودیوں کا درخت ہے۔“ اور موجودہ زمانے میں یہودی اسرائیل میں غرقد درخت بکثرت لگا رہے ہیں۔
[مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 511]

Musnad Ishaq Bin Rahwiya Hadith 511 in Urdu