🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حقِ مہر آسان رکھنے کی ترغیب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 648
اَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوْسٰی، عَنِ ابْنِ الْحَارِثِ۔ وَهُوَ جَابِرٌ۔ عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: (خَیْرُ کُنَّ اَیْسَرُکُنَّ) صِدَاقًا۔ قَالَ: فَکَانَ مُجَاهِدٌ یَقُوْلُ: اِنْ کَانَ دِرْهَمًا فَهُوَ حَلَالٌ۔.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم (خواتین) میں سے بہتر وہ ہے جس کا تم میں سے حق مہر آسان تر ہو۔ مجاہد رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے: اگر وہ ایک درہم بھی ہو تو وہ حلال ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 648]

مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 648 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 648
فوائد:
صحیح حدیث میں ہے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«خَيْرُ الصِّدَاقِ اَيْسَرُهٗ.» [سنن ابي داود، رقم: 2117۔ حاكم: 2؍ 181۔ صحيح الجامع الصغير، رقم: 3279]
بہترین مہر وہ ہے جس کی ادائیگی آسان ہو۔
گویا بہترین حق مہر وہ ہی ہے جس کا ادا کرنا شوہر پر آسان ہو۔ یعنی کم مہر مقرر کرنا ہی بہتر ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا عورتوں کا مہر بہت زیادہ قیمتی مت کرو۔ کیونکہ یہ اگر دنیا میں عزت اور اللہ کے ہاں تقویٰ کا باعث ہوتا تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کے تم سب سے زیادہ مستحق تھے۔
[مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 0]

Musnad Ishaq Bin Rahwiya Hadith 648 in Urdu