🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
قیافہ شناس یا کاہن کی باتوں پر یقین کرنا اللہ کے احکامات سے انکار کرنے کے مترادف ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 672
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا عَوْفٌ، عَنْ خِلَاسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ أَتَى عَرَّافًا أَوْ كَاهِنًا فَسَأَلَهُ فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ نے فرمایا: جو شخص کسی قیافہ شناس یا کسی کاہن کے پاس آئے اور وہ اس کی بات کی تصدیق کرے (اسے سچا جانے) تو اس نے اس چیز کا انکار کر دیا جو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر نازل کی گئی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المرضٰي و الطب /حدیث: 672]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الطب، باب فى الكهان، رقم: 3904، قال الالباني: صحيح . سنن ترمذي، رقم: 135 . سنن ابن ماجه، رقم: 639 . مسند احمد: 429/2 . قال الشيخ الالباني: صحيح .»

مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 672 کے فوائد و مسائل
 الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 672
فوائد:
عربی زبان میں نجومی کو العراف کہتے ہیں جس کے لغوی معنی کاہن کے بھی ہیں۔ عروہ بن حزام کا قول ہے: ((فَقُلْتُ لِعَرَّافِ الْیَمَامَةِ دَاوِنِیْ فَاِنَّكَ اِنْ اَبْدَأْ تَنِیْ لَطَبِیْبٌ۔)) میں نے یمامہ کے کاہن ونجومی سے کہا کہ میرا علاج کر اگر تو نے مجھے شفا دے دی تو بلا شبہ تو حکیم ہے۔ (لسان العرب: 9؍ 238)
لیکن مذکورہ بالاحدیث میں عراف سے مراد نجومی یا حازی یعنی قیافہ شناس ہے جو علم غیب کا دعویٰ کرتا ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے علم میں خاص کر رکھا ہے، کتاب التوحید میں ہے۔ بغوی رحمہ اللہ نے کہا: کاہن یا عراف اس شخص کو کہتے ہیں جو بعض مقدمات و تمہیدات کے ذریعے معاملات کے جاننے کا دعویٰ کرتا ہے جن سے وہ مسروقہ و گم شدہ مال کے موقع ومحل وغیرہ پر استدلال کرتا ہے۔
اور اس کے حاشیہ میں کہا: کاہن یا عراف وہ شخص ہے جو مختلف واقعات کی اطلاع دیتا ہے چوری کے مال اور چور کے بارے میں خبر دیتا ہے اسی طرح گم شدہ چیز اور اس کی جگہ کے متعلق بتاتا ہے، وہ کچھ اسباب ومقدمات باطل قیاسات اور شیطانی خیالات کے سہارے ان چیزوں کے جاننے کا دعویٰ کرتا ہے، بعض اوقات ان کے پاس شیطان بھی آتے ہیں اور نجومی کی خبیث سانسیں اپنے شیطان بھائیوں کی خبیث سانسوں کے ساتھ مل کر چلتی ہیں۔ (حاشیہ کتاب التوحید لعبدالرحمن بن قاسم: ص 206۔
[مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 672]

Musnad Ishaq Bin Rahwiya Hadith 672 in Urdu