🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
مکر و فریب اور دھوکہ دہی کا انجام جہنم ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 785
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (الْمَكْرُ وَالْخَدِيعَةُ فِي النَّارِ) ) .
اسی اسناد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نہ تمہاری صورتوں کی طرف دیکھتا ہے نہ تمہارے اموال کی طرف، لیکن وہ تمہارے دلوں اور اعمال کی طرف دیکھتا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 785]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب البيوع، باب النجش ومن قال لا يجوز ذلك البيع، طبراني صغير، رقم: 738 . صحيح الجامع الصغير، رقم: 6725 .»


مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 785 کے فوائد و مسائل
 الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 785
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا مکرو فریب کا انجام جہنم ہے۔ اگرچہ ہمارے ہاں وہ آدمی چالاک ہوشیار ہے جو زبان دراز، جھوٹ اور دروغ گوئی کا ماہر ہو اور ہر انسان کو جھوٹ بول کر ڈیل کر لیتا ہے۔ لیکن ایسے انسان اللہ ذوالجلال کے نزدیک ذلیل ترین ہیں۔
ایک حدیث میں ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومن بھولا بھالا ہوتا ہے۔ اور بدکار دھوکے باز اور کمینہ ہوتا ہے۔ (ادب المفرد للبخاري، رقم: 418)

[مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 785]

Musnad Ishaq Bin Rahwiya Hadith 785 in Urdu