🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
امتِ محمدیہ کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 967
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، نا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهِ.
ابن ابی خالد نے اس اسناد سے اسی مثل روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجنة و النار و صفتهما/حدیث: 967]
تخریج الحدیث: «صحيح ابن حبان، رقم: 5764 . مسند احمد: 440/2 . صحيح ترغيب وترهيب، رقم: 2560 .»


مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 967 کے فوائد و مسائل
 الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 967
فوائد:
مذکورہ حدیث سے امت محمدیہ کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ علامہ سیوطی رحمہ اللہ اس حدیث کی شرح کرتے ہوئے رقمطراز ہیں: آخر دن، سے مراد زمانہ کے اعتبار سے ہے۔ یعنی ہم آخری امت درجہ میں سب سے پہلے ہیں، یہ شرف اس امت کو حاصل ہے کہ وجود کے اعتبار سے یہ امت اگرچہ سب امتوں سے آخر میں آئی ہے۔ لیکن آخرت میں بقیہ امتوں سے سبقت لے جانے والی ہے کہ ان کا حشر سب سے پہلے ہوگا۔ حساب بھی اس امت کا سب سے پہلے ہوگا۔ سب سے پہلے فیصلہ ان کے بارے میں سنایا جائے گا۔ بقیہ امتوں کی نسبت یہ امت سب سے پہلے جنت میں جائے، اس بات کی دلیل سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم دنیا میں آنے کے اعتبار سے آخر میں ہیں، اور قیامت کے دن درجہ میں سب سے پہلے ہوں گے، سب مخلوقات سے پہلے ہمارے متعلق فیصلہ سنایا جائے گا۔“ (مسلم، کتاب الجمعۃ، رقم: 856، دیکھئے شرح سنن نسائي: 1؍8)
مذکورہ بالا حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اہل جنت کو حسن وجمال ان کے اعمال ودرجات کے مطابق ملے گا۔
[مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 967]

Musnad Ishaq Bin Rahwiya Hadith 967 in Urdu