الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
502. بَابُ إِذَا قَالَ: أَدْخُلُ؟ وَلَمْ يُسَلِّمْ
جب کسی نے اجازت طلب کی اور سلام نہ کہا
حدیث نمبر: 1083
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: إِذَا قَالَ: أَأَدْخُلُ؟ وَلَمْ يُسَلِّمْ، فَقُلْ: لاَ، حَتَّى تَأْتِيَ بِالْمِفْتَاحِ، قُلْتُ: السَّلاَمُ؟ قَالَ: نَعَمْ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کہے: کیا میں اندر آ سکتا ہوں؟ اور «السلام علیکم» نہ کہے تو اسے کہو: نہیں، جب تک چابی نہ لاؤ اندر نہیں آ سکتے۔ میں نے کہا: «السلام» ......؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ [الادب المفرد/كتاب الاستئذان/حدیث: 1083]
تخریج الحدیث: «صحيح: أنظر الحديث، رقم: 1067»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Al Adab al Mufrad Hadith 1083 in Urdu