🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
518. بَابُ إِذَا قَالَ أَهْلُ الْكِتَابِ‏:‏ السَّامُ عَلَيْكُمْ
جب کافر السام علیکم کہے تو؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1110
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا مَخْلَدٌ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ‏:‏ سَلَّمَ نَاسٌ مِنَ الْيَهُودِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا‏:‏ السَّامُ عَلَيْكُمْ، قَالَ‏:‏ ”وَعَلَيْكُمْ“، فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَغَضِبَتْ‏:‏ أَلَمْ تَسْمَعْ مَا قَالُوا‏؟‏ قَالَ‏:‏ ”بَلَى قَدْ سَمِعْتُ فَرَدَدْتُ عَلَيْهِمْ، نُجَابُ عَلَيْهِمْ، وَلا يُجَابُونَ فِينَا‏.‏“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ یہودیوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا تو کہا: «السام علیکم» ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «وعلیکم» ۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بہت غصہ آیا تو انہوں نے کہا: (اللہ کے رسول!) آپ نے سنا نہیں جو انہوں نے کہا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں، میں نے سنا ہے اور وہ الفاظ انہی پر لوٹا دیے ہیں۔ ہماری دعا ان کے خلاف قبول ہوتی ہے، اور ان کی ہمارے خلاف کی گئی دعا قبول نہیں ہوتی۔“ [الادب المفرد/كتاب أهل الكتاب/حدیث: 1110]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2166» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو الزبير المكيصدوق إلا أنه يدلس
👤←👥ابن جريج
Newابن جريج ← أبو الزبير المكي
ثقة فقيه فاضل ، وكان يدلس ويرسل
👤←👥مخلد بن يزيد الحراني
Newمخلد بن يزيد الحراني ← ابن جريج
صدوق له أوهام
👤←👥محمد بن سلام البيكندي
Newمحمد بن سلام البيكندي ← مخلد بن يزيد الحراني
ثقة ثبت
الادب المفرد کی حدیث نمبر 1110 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1110
فوائد ومسائل:
کافر السام علیکم کہیں یا السلام علیکم، ان کے جواب میں وعلیکم پر اکتفا کرنا چاہیے۔ مزید تفصیل میں جانے کی اور الجھنے کی ضرورت نہیں۔ اگر کسی علاقے میں پہل کرنے کی ضرورت ہو تو سلام کے بجائے اشارے اور دیگر کلمات پر اکتفا کرنا چاہیے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1110]

Al Adab al Mufrad Hadith 1110 in Urdu