🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
538. بَابُ يَجْلِسُ الرَّجُلُ حَيْثُ انْتَهَى
آدمی کو جہاں جگہ ملے بیٹھ جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1141
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ‏:‏ كُنَّا إِذَا أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَلَسَ أَحَدُنَا حَيْثُ انْتَهَى‏.‏
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا کرتے تو ہمیں جہاں جگہ مل جاتی وہیں بیٹھ جاتے۔ [الادب المفرد/كتاب المجالس/حدیث: 1141]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب: 4825 و الترمذي: 2725»
قال الشيخ الألباني: صحيح


الادب المفرد کی حدیث نمبر 1141 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1141
فوائد ومسائل:
کئی لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ آتے دیر سے ہیں لیکن بیٹھنا آگے چاہتے ہیں جیسا کہ جلسہ گاہ میں عموماً ہوتا ہے۔ ایسا کرنا آداب کے منافي ہے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1141]

Al Adab al Mufrad Hadith 1141 in Urdu