🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
575. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ
بستر پر جانے کی دعا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1207
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، وَيَحْيَى بْنُ مُوسَى، قَالاَ‏:‏ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي الْمُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ‏:‏ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنَامُ حَتَّى يَقْرَأَ‏: ﴿الم تَنْزِيلُ‏﴾ [سورة السجدة] ‏ وَ‏: ﴿‏تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ﴾ [سورة الملك] . قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ: فَهُمَا يَفْضُلانِ كُلَّ سُورَةٍ فِي الْقُرْآنِ بِسَبْعِينَ حَسَنَةً، وَمَنْ قَرَأَهُمَا كُتِبَ لَهُ بِهِمَا سَبْعُونَ حَسَنَةً، وَرُفِعَ بِهِمَا لَهُ سَبْعُونَ دَرَجَةً، وَحُطَّ بِهِمَا عَنْهُ سَبْعُونَ خَطِيئَةً.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے پہلے سورہ سجدہ اور سورہ ملک کی تلاوت ضرور کرتے تھے। ابو زبیر کہتے ہیں کہ یہ سورتیں قرآن مجید کی ہر سورت سے ستر نیکیاں زیادہ فضیلت رکھتی ہیں، جس نے ان دونوں کو پڑھا اس کے لیے ستر نیکیوں کا حساب لکھا جائے گا، اور ان کے ساتھ اس کے ستر درجے بلند کیے جائیں گے، اور ان کے ذریعے ان کی ستر برائیاں مٹا دی جائیں گی۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 1207]
تخریج الحدیث: «(في قول أبى الزبير) صحيح من قول أبى الزبير فهو مقطوع موقوف: أخرجه الترمذي، كتاب فضائل القرآن: 2892 و النسائي فى الكبرىٰ: 10474 - أنظر الصحيحة: 585»
قال الشيخ الألباني: (في قول أبى الزبير) صحيح من قول أبى الزبير فهو مقطوع موقوف


الادب المفرد کی حدیث نمبر 1207 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1207
فوائد ومسائل:
بعض روایات میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ بقرہ کو افضل قرار دیا گیا ہے۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ مطلق طور پر سورۂ بقرہ افضل ہے، تاہم بعض خصوصیات ان سورتوں کی افضل ہیں۔ افضلیت کے معنی یہ ہیں کہ بعض سورتوں کا ثواب بعض دوسری سورتوں سے زیادہ ہے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1207]

Al Adab al Mufrad Hadith 1207 in Urdu