🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
613. بَابُ الْغِنَاءِ
گانا بجانے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1266
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا الْفَزَارِيُّ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالاَ‏:‏ أَخْبَرَنَا قِنَانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ النَّهْمِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ‏:‏ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ‏:‏ ”أَفْشُوا السَّلاَمَ تَسْلَمُوا، وَالأَشَرَةُ شَرٌّ‏.“‏ قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ‏:‏ الأشَرَةُ‏:‏ الْعَبَثُ‏.‏
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سلام کو پھیلاؤ، سلامت رہو گے، بے فائدہ کھیل اور شیخی بگھارنا بری چیز ہے۔“ ابو معاویہ کہتے ہیں: اشرة سے مراد بے فائدہ کھیل تماشا ہے۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 1266]
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه أحمد: 18530 و أبويعلى: 1683 و ابن حبان: 491»
قال الشيخ الألباني: حسن


الادب المفرد کی حدیث نمبر 1266 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1266
فوائد ومسائل:
(۱)گانا بجانا شیطانی امر ہے۔ اس سے انسان غفلت کا شکار ہو جاتا ہے اور ایسا مشغلہ اختیار کرنے والے اللہ کی راہ سے ہٹے ہوئے لوگ ہوتے ہیں جو قرآن سننے سے بھی عاری ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے درد ناک عذاب کی وعید ہے۔
(۲) موسیقی کو روح کی غذا کہنے والے اور اسے دلی تسکین کا ذریعہ قرار دینے والے انسانوں کے روپ میں شیاطین ہیں۔ کیونکہ ایمان والوں کی روح کو ذکر الٰہی اور قرآن سے سکون ملتا ہے۔
(۳) گانا بجانا فحاشی کی راہ کھولتا ہے، اس سے جذبات برانگیختہ ہوتے ہیں اور یہ گانے ہی لوگوں کو بدکاری کی طرف لے جاتے ہیں۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1266]

Al Adab al Mufrad Hadith 1266 in Urdu