🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
88. بَابُ مَنْ خَتَمَ عَلَى خَادِمِهِ مَخَافَةَ سُوءِ الظَّنِّ
مال پر مہر لگا دینا تاکہ خادم کے بارے میں بدگمانی پیدا نہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 167
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا أَبُو خَلْدَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ‏:‏ كُنَّا نُؤْمَرُ أَنْ نَخْتِمَ عَلَى الْخَادِمِ، وَنَكِيلَ، وَنَعُدَّهَا، كَرَاهِيَةَ أَنْ يَتَعَوَّدُوا خُلُقَ سُوءٍ، أَوْ يَظُنَّ أَحَدُنَا ظَنَّ سُوءٍ‏.‏
ابو العالیہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہمیں حکم دیا جاتا تھا کہ سامان پر مہر لگا دیں، اور سامان کو ماپ لیں، اور گنتی کر لیں تاکہ خادموں کو برے اخلاق (چوری اور خیانت) کی عادت نہ پڑے، یا ہمیں ان کے بارے میں بدگمانی پیدا نہ ہو۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 167]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه المروزي فى البر و الصلة: 352»
قال الشيخ الألباني: صحيح


الادب المفرد کی حدیث نمبر 167 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 167
فوائد ومسائل:
مطلب یہ ہے کہ مالک کو پوری احتیاط سے کام لینا چاہیے اور مکمل حساب کتاب کرنا چاہیے تاکہ ملازمین کو خیانت کا موقع نہ ملے۔ ویسے بے شک ان کے ساتھ حسن سلوک کرے لیکن حساب کتاب میں ڈھیل نہ دے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں آتا ہے کہ وہ خادم کو گوشت لینے کے لیے بھیجتے تو گوشت کے ٹکڑے شمار کرتے اور کھانے لگتے تو اسے ساتھ بٹھا کر کھلاتے۔ کسی نے دریافت کیا کہ ایک طرف تو آپ گوشت کے ٹکڑے بھی شمار کرتے ہیں اور دوسری طرف اسے ساتھ بٹھا کر کھلاتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا:اس سے دل صاف رہتا ہے اور بدگمانی پیدا نہیں ہوتی کہ اس نے لے نہ لیا ہو۔ (فیض الباری)یوں باہمی اعتماد بھی قائم رہتا ہے اور شیطان کو وسوسہ اندازی کا موقع بھی نہیں ملتا۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 167]

Al Adab al Mufrad Hadith 167 in Urdu