🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
97. بَابُ هَلْ يُعِينُ عَبْدَهُ‏؟
کام کاج میں غلام کی مدد کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 191
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا عَمْرٌو، عَنْ أَبِي يُونُسَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ قَالَ‏:‏ أَعِينُوا الْعَامِلَ مِنْ عَمَلِهِ، فَإِنَّ عَامِلَ اللهِ لاَ يَخِيبُ، يَعْنِي‏:‏ الْخَادِمَ‏.‏
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: کام کرنے والے کی اس کے کام میں مدد کرو، بلاشبہ جو اللہ کے لیے عمل کرتا ہے وہ محروم نہیں ہوتا۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 191]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أحمد: 8604»
قال الشيخ الألباني: صحيح


الادب المفرد کی حدیث نمبر 191 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 191
فوائد ومسائل:
مطلب یہ ہے کہ ہر کام خادم سے لینا ضروری نہیں۔ انسان اپنے لیے کام کرکے بھی محروم نہیں رہتا۔ اس لیے خدام وغیرہ کی معاونت بھی نیکی ہے خواہ انسان کا اپنا کام ہی کیوں نہ ہو جیسا کہ حدیث نمبر ۱۸۹ میں گزرا ہے۔ دوسری بات یہ معلوم ہوئی کہ انسان اگر ملازمت یا خدمت گزاری کے ساتھ ساتھ اللہ کی فرمانبرداری بھی کرتا ہے یا اللہ کی فرمانبرداری کے کام میں خدمت کرتا ہے تو یہ بھی باعث فضیلت امر ہے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 191]

Al Adab al Mufrad Hadith 191 in Urdu