الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
174. بَابُ ارْحَمْ مَنْ فِي الأَرْضِ
اہلِ زمین پر رحم کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 372
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ عُمَرَ قَالَ: لاَ يُرْحَمُ مَنْ لاَ يَرْحَمُ، وَلاَ يُغْفَرُ لِمَنْ لاَ يَغْفِرُ، وَلاَ يُتَابُ عَلَى مَنْ لاَ يَتُوبُ، وَلاَ يُوقَّ مَنْ لا يُتَوَقَّ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا: جو رحم نہیں کرتا وہ خود بھی قابل رحم نہیں ہوتا، اور جو معاف نہیں کرتا، اسے معاف نہیں کیا جاتا، اور اس کو درخور اعتناء نہیں سمجھا جاتا جو توبہ نہیں کرتا اور اس کو گناہ سے نہیں بچایا جاتا جو خود بچنے کی کوشش نہ کرے۔ [الادب المفرد/كتاب رحمة/حدیث: 372]
تخریج الحدیث: «حسن: انظر ما قبله»
قال الشيخ الألباني: حسن
Al Adab al Mufrad Hadith 372 in Urdu