🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
189. باب هجرة المسلم
کسی مسلمان سے قطع تعلقی (حرام ہے)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 400
حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”لَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَنَافَسُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا‏.‏“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپس میں بغض نہ رکھو، اور نہ حصول دنیا کے لیے مقابلہ بازی کرو، اور آپس میں بھائی بھائی بن کر اللہ کے بندے بن جاؤ۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 400]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6064 و مسلم: 2563 - انظر غاية المرام: 404»
قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 400 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 400
فوائد ومسائل:
(۱)دنیا ایسی چیز نہیں جس میں مقابلہ کیا جائے اور اس کے حصول کے لیے ہلکان ہوا جائے لیکن یہ اس امت کا ایسا مرض ہے جس نے مسلمانوں کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا:مجھے تم پر فقیری کا ڈر نہیں بلکہ اس بات کا خدشہ ہے کہ تم پر دنیا کی فراوانی ہو جائے گی اور تم اس میں مقابلہ بازی شروع کر دو گے۔ (صحیح البخاري، الجزیة، حدیث:۳۱۸۵)
(۲) اس سے معلوم ہوا کہ ایک دوسرے کا معاون بن کر حقیقی بھائیوں کی طرح زندگی گزارنی چاہیے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 400]

Al Adab al Mufrad Hadith 400 in Urdu