🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
202. باب سباب المسلم فسوق
مسلمان کو گالی دینا گناہ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 432
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنِ الْحُسَيْنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْمَُرَ، أَنَّ أَبَا الأَسْوَدِ الدِّيلِيَّ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا ذَرٍّ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ‏:‏ ”لَا يَرْمِي رَجُلٌ رَجُلاً بِالْفُسُوقِ، وَلَا يَرْمِيهِ بِالْكُفْرِ، إِلَّا ارْتَدَّتْ عَلَيْهِ، إِنْ لَمْ يَكُنْ صَاحِبُهُ كَذَلِكَ‏.‏“
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جب کوئی آدمی کسی آدمی کو کافر یا فاسق کہتا ہے اور وہ ایسا نہیں ہوتا تو یہ بات خود اس پر لوٹ آتی ہے (اور وہ ایسا ہو جاتا ہے)۔ [الادب المفرد/كتاب السباب/حدیث: 432]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6044 و مسلم: 61 - انظر الصحيحة: 2891»
قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 432 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 432
فوائد ومسائل:
کافر کو کافر کہنے میں کوئی حرج نہیں، تاہم کسی مسلمان کو کافر یا فاسق کہنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے خدشہ ہے کہ خود انسان ایسا ہو جائے، البتہ اگر وہ واقعی ایسا ہے تو دوسری بات ہے۔ اسی طرح اگر کوئی کسی کی تنقیص کرنے کے لیے یا عار دلانے کے لیے ایسا کرتا ہے تو بھی گناہ گار ہوگا۔ اس لیے مسلمان پر ایسا فتویٰ لگانے میں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 432]

Al Adab al Mufrad Hadith 432 in Urdu