🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
237. باب الحديث للمريض والعائد
مریض اور عیادت کرنے والوں کا حدیث بیان کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 522
حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ حَزْمٍ،وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، فِي نَاسٍ مِنْ أَهْلِ الْمَسْجِدِ، عَادُوا عُمَرَ بْنَ الْحَكَمِ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِيَّ، قَالُوا: يَا أَبَا حَفْصٍ، حَدِّثْنَا، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: ”مَنْ عَادَ مَرِيضًا خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ، حَتَّى إِذَا قَعَدَ اسْتَقَرَّ فِيهَا.“
ابو بکر بن حزم رحمہ اللہ، محمد بن منکدر رحمہ اللہ اور مسجد کے کچھ نمازیوں نے عمر بن حکم بن رافع انصاری رحمہ اللہ کی عیادت کی تو انہوں نے عمر سے کہا: اے ابو حفص! ہمیں کوئی حدیث سنائیں۔ انہوں نے کہا: میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جس نے کسی مریض کی تیمار داری کی وہ رحمت میں پوری طرح گھس گیا یہاں تک کہ جب مریض کے پاس بیٹھ گیا تو گویا اس نے رحمت میں مستقل قرار پکڑ لیا۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 522]
تخریج الحدیث: «صحح: أخرجه أحمد: 14260 و ابن حبان: 2956 و الحاكم: 501/1 و البيهقي فى الكبريٰ: 533/3 - انظر الصحيحة: 1929»
قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 522 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 522
فوائد ومسائل:
(۱)حدیث رسول سننا اور اس پر عمل کرنا سلف صالحین اور محدثین کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔ وہ اپنے اوقات کو ضائع نہیں کرتے تھے بلکہ اطاعت کے کاموں میں صرف کرتے۔ مریض کی تیمار داری کے دوران تھوڑا فارغ وقت ملا تو حدیث سننے سنانے میں صرف کیا۔
(۲) اس سے سند کی اہمیت کا بھی اندازہ ہوتا ہے کہ ابو رافع رحمہ اللہ نے بیماری کے باوجود جب حدیث بیان کی تو پوری سند بیان کی۔ خطباء اور ائمہ کو چاہیے کہ وہ اپنے دروس میں اس کا اہتمام کریں کہ صحیح احادیث اور اس کا حوالہ بیان کیا جائے تاکہ سننے والا یقین کے ساتھ عمل پیرا ہو۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 522]

Al Adab al Mufrad Hadith 522 in Urdu