الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
251. بَابُ الْكِبْرِ
تکبر کا بیان
حدیث نمبر: 552
حَدَّثَنَا عُمَرُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ الأَغَرِّ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”الْعِزُّ إِزَارِي، وَالْكِبْرِيَاءُ رِدَائِي، فَمَنْ نَازَعَنِي بِشَيْءٍ مِنْهُمَا عَذَّبْتُهُ.“
سیدنا ابو سعید خدری اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ عزوجل سے بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”عزت و شرف میری ازار اور بڑائی میری چادر ہے۔ جو شخص ان دونوں چیزوں کے بارے میں مجھ سے تنازع کرے گا تو میں اسے عذاب دوں گا۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 552]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب البر و الصلة و الأدب: 2620 - انظر الصحيحة: 541»
قال الشيخ الألباني: صحيح
الادب المفرد کی حدیث نمبر 552 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 552
فوائد ومسائل:
اللہ تعالیٰ نے عظمت و کبریائی میں اپنی یکتائی اور انفرادیت کی مثال بیان فرمائی ہے کہ جو شخص ان دونوں اوصاف سے اپنے آپ کو متصف سمجھے گا اور اللہ تعالیٰ کے احکام کے سامنے اور مخلوق پر تکبر کرے گا اللہ تعالیٰ اسے دنیا میں رسوا اور آخرت میں درد ناک عذاب میں مبتلا کرے گا۔ کیونکہ بڑائی اس کے سوا کسی کو زیب نہیں دیتی۔ تاریخ فرعون وہامان سے لے کر ابو جہل تک بلکہ اس کے بعد بھی متکبرین کے خوف ناک انجام سے بھری پڑی ہے اس لیے تکبر کی راہ اختیار کرنے والوں کو اپنا انجام ضرور سوچ لینا چاہیے۔

[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 552]
Al Adab al Mufrad Hadith 552 in Urdu