🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
253. بَابُ الْمُوَاسَاةِ فِي السَّنَةِ وَالْمَجَاعَةِ
قحط سالی اور بھوک کے ایام میں ایک دوسرے کی معاونت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 563
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ قَالَ‏:‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”ضَحَايَاكُمْ، لاَ يُصْبِحُ أَحَدُكُمْ بَعْدَ ثَالِثَةٍ، وَفِي بَيْتِهِ مِنْهُ شَيْءٌ‏.“‏ فَلَمَّا كَانَ الْعَامُ الْمُقْبِلُ قَالُوا‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، نَفْعَلُ كَمَا فَعَلْنَا الْعَامَ الْمَاضِيَ‏؟‏ قَالَ‏:‏ ”كُلُوا وَادَّخِرُوا، فَإِنَّ ذَلِكَ الْعَامَ كَانُوا فِي جَهْدٍ فَأَرَدْتُ أَنْ تُعِينُوا‏.‏“
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کے گھر میں قربانی کا گوشت تین دن کے بعد نہ رہے۔“ پھر جب آئندہ سال آیا تو لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول! اس سال بھی ہم اسی طرح کریں جس طرح پچھلے سال کیا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھاؤ اور ذخیرہ بھی کر سکتے ہو۔ پچھلے سال کیونکہ لوگ تنگی میں تھے اس لیے میں نے چاہا کہ تم ان کی معاونت کرو۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 563]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأضاحي، باب ما يؤكل من لحوم الأضاحي: 5569 و مسلم: 1974 - انظر الإرواء: 370/4»
قال الشيخ الألباني: صحيح


الادب المفرد کی حدیث نمبر 563 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 563
فوائد ومسائل:
حجۃ الوداع سے ایک سال قبل آپ نے قربانی کرنے والوں کو حکم دیا کہ تین دن سے زیادہ گوشت نہ رکھیں بلکہ تقسیم کر دیں تاکہ تنگ دست لوگ بھی زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔ اس کی وجہ قحط سالی اور لوگوں کے پاس وسائل کی کمی تھی۔ اگلے سال حالات بہتر ہوگئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گوشت ذخیرہ کرنے کی اجازت دے دی۔ اب بھی حاکم وقت شرعی مصلحت کے پیش نظر ایسا حکم جاری کرسکتا ہے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 563]

Al Adab al Mufrad Hadith 563 in Urdu