🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
272. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ
صبح کے وقت کیا دعا پڑھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 604
حَدَّثَنَا مُوسَی، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصْبَحَ، قَالَ: ”أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْحَمْدُ كُلُّهُ لِلَّهِ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَإِلَيْهِ النُّشُورُ“، وَإِذَا أَمْسَى، قَالَ: ”أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ كُلُّهُ لِلَّهِ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ.“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کرتے تو یہ دعا کرتے: ”ہم نے صبح کی اللہ کے لیے اور ساری بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے اور ہر قسم کی تعریف بھی اللہ کے لیے ہے جس کا کوئی شریک نہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور اسی کی طرف اٹھنا ہے۔“ اور جب شام کرتے تو یوں دعا کرتے: ”ہم نے شام کی اللہ کے لیے اور تمام بادشاہی بھی شام کو اسی کے لیے ہے۔ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اس کا کوئی ساجھی نہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 604]
تخریج الحدیث: «ضعيف بهذا اللفظ: أخرجه ابن السني فى عمل اليوم: 82 و البزار فى مسنده: 240/15»
قال الشيخ الألباني: ضعيف بهذا اللفظ


الادب المفرد کی حدیث نمبر 604 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 604
فوائد ومسائل:
یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ سنداً ضعیف ہے۔ اس کی سند میں عمر بن ابی سلمہ راوی ضعیف ہے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 604]

Al Adab al Mufrad Hadith 604 in Urdu