🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
318. بَابُ نَفَقَةِ الرَّجُلِ عَلَى أَهْلِهِ
اہل و عیال پر خرچ کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 749
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ يَزِيدَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْبَدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ‏:‏ ”مَنْ أَنْفَقَ نَفَقَةً عَلَى أَهْلِهِ، وَهُوَ يَحْتَسِبُهَا، كَانَتْ لَهُ صَدَقَةً‏.‏“
سیدنا ابو مسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا جبکہ وہ نیکی اور ثواب کی امید رکھتا ہو تو وہ اس کے لیے صدقہ ہوگا۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 749]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الإيمان: 55، 4006، 5351 و مسلم: 1002 و الترمذي: 1965 و النسائي: 2545»
قال الشيخ الألباني: صحيح


الادب المفرد کی حدیث نمبر 749 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 749
فوائد ومسائل:
پچھلی حدیث میں مطلق خرچ کرنے کا ذکر تھا، اس حدیث میں اس کی تخصیص کر دی گئی ہے کہ یہ نیکی اس وقت ہے جب ثواب کی امید ہو۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 749]

Al Adab al Mufrad Hadith 749 in Urdu