🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
342. بَابُ‏:‏ وَيَأْتِيكَ بِالأخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدِ
تیرے پاس وہ خبریں لائے گا جسے تو نے تیار نہیں کیا ہوگا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 793
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ‏:‏ إِنَّهَا كَلِمَةُ نَبِيٍّ‏: (البحر الطويل) ”وَيَأْتِيكَ بِالأَخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدِ“.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ ”وَيَأْتِيكَ ...... ”اور تیرے پاس وہ خبریں لائے گا جسے تو نے کچھ نہیں دیا ہوگا۔“ کسی نبی کا کلمہ ہے۔ [الادب المفرد/كتاب الأقوال/حدیث: 793]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن أبى شيبة فى الأدب: 362، نحوه»
قال الشيخ الألباني: صحيح


الادب المفرد کی حدیث نمبر 793 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 793
فوائد ومسائل:
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا مطلب یہ ہے کہ یہ کلمہ الہامی معلوم ہوتا ہے۔ اگرچہ اس کا معروف قائل طرفہ ہی ہے لیکن یہ کسی نبی کی زبان سے نکلا ہوا معلوم ہوتا ہے جسے بعد ازاں طرفہ نے نقل کیا۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 793]

Al Adab al Mufrad Hadith 793 in Urdu