🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
371. بَابُ أَسْمَاءِ الأَنْبِيَاءِ
انبیاء علیہم السلام کے ناموں پر نام رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 840
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ‏:‏ وُلِدَ لِي غُلاَمٌ، فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَمَّاهُ إِبْرَاهِيمَ، فَحَنَّكَهُ بِتَمْرَةٍ، وَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ، وَدَفَعَهُ إِلَيَّ وَكَانَ أَكْبَرَ وَلَدِ أَبِي مُوسَى‏.‏
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تو میں اسے لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام ابراہیم رکھا، اور کھجور کے ساتھ گھٹی دی، اور اس کے لیے برکت کی دعا کی۔ اور وہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔ [الادب المفرد/كتاب الأسماء/حدیث: 840]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب، باب من سمى بأسماء الأنبياء: 6198 و مسلم: 2145»
قال الشيخ الألباني: صحيح


الادب المفرد کی حدیث نمبر 840 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 840
فوائد ومسائل:
(۱)ان روایات سے معلوم ہوا کہ انبیاء کے ناموں پر نام رکھنا مستحب ہے، نیز بچوں کو پیدائش کے بعد کسی نیک و صالح شخص سے گھٹی دلوانا اور دعا کروانا بھی مستحب ہے۔
(۲) ان روایات سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کے ساتھ شفقت و محبت اور عجز و انکساری کا بھی پتہ چلتا ہے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 840]

Al Adab al Mufrad Hadith 840 in Urdu